پاکستان

ہنگامہ آرائی کے الزام پر اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

اسٹیل ملز کے سی ای او کے گھر کے باہر احتجاج پر برطرف ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سی ای او اسٹیل ملز کے اسٹیل ملز کالونی میں واقع گھر کا گھیراؤ کرنے پر احتجاجی برطرف ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج مقدمے میں مجموعی طورپر اسٹیل ملز یونین کے 27 افراد کو نا مزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

 اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے گزشتہ شب کو سی ای او کے گھر کا گھیراؤ کیا تھا اور احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں