پاکستان

براڈشیٹ نےنیب نیازی گٹھ جوڑ اورمشرف کا منہ کالا کردیا

عمران خان ایسا نہیں ہوسکتا ایک آمرکی ملک کےخلاف سازش کواپنےاین آراوکےلیےاستعمال کریں

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان، براڈ شیٹ نےآپ کےمشیروں،نیب نیازی گٹھ جوڑاورمشرف کا منہ کالا کردیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم نےبیان کے ذریعےمیڈیا سیاسی مخالفین کوواسطہ دینےکی بات کی،سیلیکٹڈ نےکہا کہ آئیں مل کربراڈ شیٹ پربات کرتےہیں۔ مریم اورنگزیب نےکہا کہ عمران ایسا نہیں ہوسکتا ایک آمرکی ملک کےخلاف سازش کواپنےاین آراوکےلیےاستعمال کریں،براڈ شیٹ نےایک آمرایک سلیکٹڈ کے خلاف چارج شیٹ دی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پرویزمشرف نےچھ سوکروڑروپےایک نجی کمپنی کودیے، آمرنےعوام کےپیسےجمہوریت کے خلاف استعمال کیے،آج نیب نیازی گٹھ جوڑکی اسٹوری ہے۔

مریم اورنگزیب نےکہا کہ نیب کےدستاویزات میں تھا کہ اربوں کھربوں کی ریکوری ہوئی لیکن پرویزمشرف نےپچیس ملین ڈالرنہیں دیے کیونکہ ریکوری نہیں ہوئی تھی،جھوٹ بولا گیا تھا۔ اُن کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف ، پیپلز پارٹی، ن لیگ نے براد شیٹ کو پیسے نہیں دیے کیونکہ یہ جھوٹ تھا، شہزاد اکبر نے عمران خان کے حکم پر براڈ شیٹ کے ساتھ مذاکرات کیے، نیب اور براڈ شیٹ کے درمیان کوئی سرکاری معاہدہ نہیں ، یہ قانونی نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو ریکوری ہوئی، جس کا براڈ شیٹ دعویٰ کرتا ہے، وہ کس سرکاری خزانے میں جمع کرائی، وہ ریکوری نیب نیازی گٹھ جوڑ میں کی جارہی ہے، براڈ شیٹ نے کہا کہ شریف فیملی نے رابطہ نہیں کیا، نیب اور براڈ شیٹ کا کوئی معاہدہ نہیں تو شریف فیملی کیوں رابطہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلےمشرف نے نقصان پہنچایا ، اب عمران خان نے 450 کروڑ روپے دیے، کہا جا رہا ہے ہم ملک کا پیسہ آپ کو دیں گے، ہمیں کتنا کمیشن دیں گے۔ شہزاد اکبر کے مذاکرات کو پبلک کیا جائے، کتنا کمیشن لیا گیا، اس کی تحقیقات کی جائیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ این آر او عمران خان مانگ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ کی منی لانڈرنگ تو آج ہو رہی ہے، کرسی پر بیٹھ کر این آر او کی تلاش عمران خان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں