پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کرپشن کے کیسز کا تو ابھی آغاز ہے آگے آگے کیا کچھ سامنے آئے گا؟وزیراعظم عمران خان نے سب کچھ بتا کر اپوزیشن جماعتوں کی واٹ لگا دی

براڈ شیٹ معاملے پر امیر حکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہیں،یہ امیرحکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے

وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کیسز کے حوالہ سے کہا ہے کہ کرپشن کے کیسز کا تو ابھی آغاز ہے آگے آگے کیا کچھ سامنے آگے گا؟ اپوزیشن جماعتوں کی واٹ لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز نے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا، براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے، کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی تو صرف آغاز ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے پر امیر حکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہیں،یہ امیرحکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بار بار یہی چیز بے نقاب ہونا کرپشن کے خلاف میری 24 سال کی جدوجہد کوبیان کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کے لئے منی لانڈرنگ کی،بعد میں ان لوگوں نے این آر او کا سہارا لیا۔

متعلقہ خبریں