پاکستانفیچرڈ پوسٹ

میاں نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا معاملہ‘ کتنی حقیقت اور کس کی چال ہے؟ سید یوسف رضا گیلانی نے اندر کی بات کہہ دی

نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں سیاسی ہیں‘ سابق وزیراعظم لندن میں اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے گئے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سید یوسف رضا گیلانی نے میاں نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا معاملہ اور اس میں کتنی حقیقت اور کس کی چال ہے سب کچھ بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں سیاسی ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوگا اور نوازشریف جب چاہیں گے واپس آئیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ متفقہ ہوتے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن میں جانے کے لیے مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی کی جانب سے رائے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بھی فورم خالی نہیں چھوڑیں گے، چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر، سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں