پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک کے کس ایئر پورٹ پر کروڑوں کی ہیروئن پکڑی گئی اور اس میں کون کون ملوث تھا؟ منشیات کہاں پہنچائی جانے والی تھیں؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اے این ایف نے برطانیہ سمگل کی جارہی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو ٹرمینل سے بھاری مالیت کی ہیروئن پکڑی لی

ملک کے کس ایئر پورٹ پر کروڑوں کی ہیروئن پکڑی گئی اور اس میں کون کون ملوث تھا؟ پکڑی جانے والی منشیات کہاں پہنچائی جانے والی تھیں؟ تہلکہ خیز خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہیروئن خوبصورت گل دانوں اور ڈیکوریشن پیس میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو ٹرمینل سے بھاری مالیت کی ہیروئن پکڑی لی۔ دو کلو سے زائد ہیروئن نجی کمپنی کے ذریعے برطانیہ اسمگل کی جارہی تھی۔ دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ڈیکوریشن کی اشیا میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پارسل جس میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن تھی، ڈی ایچ اے لاہور کے رہائشی شاہد ریاض نے برطانوی فوڈ کمپنی کے نام بک کروایا تھا۔ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور اے این ایف کی ٹیم جلد ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں