پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا مولانا فضل الرحمن راولپنڈی والوں کی چائے پینے جائیں گے یا پھر وہ ان کے لئے یہ انتظام کریں گے؟ نیا ٹوپی ڈرامہ شروع ہوگیا

اس ملک میں 73 سالوں سے چائے پانی پلایا جارہا ہے لیکن مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیا راولپنڈی والوں کی چائے پینے جائیں گے یا پھر وہ ان کے لئے یہ انتظام کریں گے نیا ٹوپی ڈرامہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پاک فوج کے ترجمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی ار کو سیاسی جواب نہیں دینا چاہے تھا اور مولانا کو چائے پانی کی آفر ابھی ہوئی، ہمیں تو چائے کیساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوچکی ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں 73 سالوں سے چائے پانی پلایا جارہا ہے لیکن مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں اور مولانا کے پیچھے نیت باندھ چکے ہیں وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے جب کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے،سابق گورنرز سندھ محمد زبیر سے خفیہ رابطے بھی کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں بھی درخواست دی ہے کہ مجھے چیئرمین نیب سے خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں