پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف وفاق اور پنجاب میں بنایا جانے والا منصوبہ سامنے آگیا؟ ملکی سیاست کا درجہ حرارت بڑھ گیا

حکومت کے کچھ لوگوں کو ساتھ ملا کر تحریک عدم اعتماد جبکہ ایک آپشن یہ بھی چل رہا ہے کہ عمران خان کو فارغ کرکے ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف وفاق اور پنجاب میں بنایا جانے والا منصوبہ بے نقاب آگیا جس کے بعد ملکی سیاست کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ وفاق اورپنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کچھ لوگوں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا، ایک آپشن یہ بھی چل رہا ہے کہ عمران خان کو فارغ کرکے ان ہاس تبدیلی لائی جائے۔ شاہد خاقان عباسی کے لندن جانے سے یہ یقین ہوگیا ہے کہ ان کے بڑے گہرے رابطے اور وہ گریٹ گیم کا حصہ ہیں لیکن اس وقت فیورٹ ن لیگ نہیں بلکہ پیپلزپارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کی پی ڈی ایم کی باتیں فی الحال تو باتیں ہی لگتی ہیں۔ مذاکرات اور جوڑ توڑ کاعمل زیرزمین ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی خصوصی طور پر پنجاب میں تبدیلی لانے کی کوششوں کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں اور کچھ تجزیہ کاروں نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی جس کے بعد وفاق میں بھی ان ہاس تبدیلی پر غور کیا جا رہا تھا تاہم اب عارف نظامی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسی تمام کوششیں اب بھی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں