پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جوبائیڈن کے امریکی صدر بننے کے بعد کیا کچھ ہوگا؟ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں تیزی آئے گی یا نہیں؟ زبردست حقائق منظر عام پر

امریکا کے پاکستان کے تعلقات بہتر ہونگے؟ امریکا کو پاکستان کے پچھلے ادوار کے مقابلے میں اس کی اپنے پوٹینشل کے زاویے سے نہیں دیکھنا چاہیے

جوبائیڈن کے امریکی صدر بننے کے بعد کیا کچھ ہوگا؟ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں تیزی آئے گی یا نہیں؟ اس حوالہ سے زبردست حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا اور پاکستان کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو حقیقت پسندانہ انداز میں بہتر کر سکیں۔وائس آف امریکا جنوبی ایشیا پر گہری نظر رکھنے والے امریکی ماہر بروس ریڈل اور برطانوی صحافی اور مصنف ڈیکلن والس نے واشنگٹن میں میں قائم بروکنگز انسٹی ٹیوشن کے زیر اہتمام ایک آن لائن مباحثے میں پاکستان کو درپیش اندرونی چیلنجز اور اس کے بین الاقوامی کردار کے موضوع پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کی واپسی کے لیے امریکا کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہو گا۔مباحثے کی میزبان اور جنوبی ایشیا کی ماہر مدیحہ افضل نے اپنے ابتدائی میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی ہزار لوگ دہشتگردی میں مارے گئے۔

بروس ریڈل نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے پچھلے ادوار کے مقابلے میں اس کی اپنے پوٹینشل کے زاویے سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ تمام تر خامیوں کے باوجود انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت قائم ہے اور ایسا مشرق وسطی کے کسی اور مسلم ملک میں نہیں ہے۔انہوں نے کہ کہ آنے والے صدر جوبائیڈن کو وزیراعظم عمران خان کو جمہوریتوں کے اجلاس میں مدعو کرنا چاہئیے۔دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو 20 جنوری کو نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے افتتاحی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو 20 جنوری کو ہونے والے شیڈول ڈیموکریٹ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی ہے، آصف علی زرداری کی ناساز طبیعت کے باعث چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ خبریں