پاکستان

پی ڈی ایم کا پہلا پلان فیل ہو چکا ہے‘ لیکن اصل میں انہیں اب کونسا قدم اٹھانا ہوگا؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے راستہ دکھا دیا

دھرنا شروع ہو گیا تو اسے اسلام آباد یا پنڈی جا کر مشکل ہو گا‘ ابھی یہ واضح نہیں کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ پنڈی جائے گا یا اسلام آباد جائے گا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا پہلا پلان فیل ہو چکا ہے‘ لیکن اصل میں انہیں اب کونسا قدم اٹھانا ہوگا؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے راستہ دکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ دھرنا شروع ہو گیا تو اسے اسلام آباد یا پنڈی جا کر مشکل ہو گا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ پنڈی جائے گا یا اسلام آباد جائے گا۔پی ڈی ایم کو پہلے بیانیے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی اس لیے ہر جماعت کا لہجہ تبدیل ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمن بھی اتنے سخت نہیں نظر آ رہے جتنے پہلے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم قیادت بہت تجربہ کار ہے سوچے سمجھے بغیر فیصلے نہیں کرے گی، پی ڈی ایم کا جلسہ بھر نہیں سکی اس کا انہیں بڑا نقصان ہوا۔

سہیل وڑائچ کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک مومنٹم نہیں بنا انہیں دوسری لہر میں مومنٹم بنانا پڑے گا۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے جاری حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اعلان کردہ لانگ مارچ کے اسلام آباد کی بجائے راولپنڈی جانے کے امکانات انتہائی محدود ہوگئے۔دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے راولپنڈی کی طرف مارچ کا رخ کرنے کا امکان انتہائی کم ہے کیوں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کابیانیہ کافی دھیمہ پڑ چکا ہے جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی تو اس معاملے میں بالکل بھی مولانا کے ساتھ نہیں چلے گی۔

متعلقہ خبریں