پاکستان

پاکستان میں ایک بار پھرچینی کابحران شدت اختیار کرگیا‘ حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ حیران کن خبر سامنے آگئی

حکومت چینی کی قیمت میں کمی کے لیے اسکی درآمد کا جائزہ لے رہی ہے، چینی کی درآمد ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کی جائے گی

پاکستان میں ایک بار پھرچینی کابحران شدت اختیار کرگیا اور حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ اس حوالے سے حیران کن خبر سامنے آگئی ہے جس نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔

وزرات صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق حکومت چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی کی درآمد کا جائزہ لے رہی ہے، چینی کی درآمد ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال گنے کی پیداوار زیادہ ہے، چینی کی پیداوار بھی گزشتہ سال کی نسبت زائد متوقع ہے، شوگر ملز مالکان چینی کی پیداوار زائد کرچکے مگر ریلیز کم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان ممکنہ طور پر منافع کے لیے چینی کی ریلیز کم کررہے ہیں، پہلے حکومت چینی اگست تک درآمد کرنا چاہ رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی درآمد کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں