پاکستان

ملک کے مسائل حل کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے؟ کون عوام کو ریلیف دے گا؟ محمود اچکزئی نے بڑا دعویٰ کر دیا

پاکستان آج تنہا رہ گیا ہے، اس کے مسائل کا حل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نکال سکتی ہے

محمود خان اچکزئی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مسائل حل کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے اور کون عوام کو ریلیف دے گا سب کچھ بتا دیا ہے۔

چیئرمین پشتونخواہ میپ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان آج تنہا رہ گیا ہے، اس کے مسائل کا حل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نکال سکتی ہے۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب میں چیئرمین پشتونخواہ میپ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ہم ایسا پاکستان چاہتیہیں جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق ہوں۔ محمودخان اچکزئی کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی جھگڑا نہیں ہے، سب مولانافضل الرحمن کی قیادت میں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقوام کو کہتا ہوں کہ وہ ظالم کا ساتھ نہ دیں،ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو۔

متعلقہ خبریں