پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ندیم افضل چن نے استعفیٰ کیوں دیا، اب وہ کونسا قدم اُٹھانے والے ہیں؟ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے دعویٰ نے تحریک انصاف کو بُری طرح ہلا کر رکھ دیا

ندیم افضل چن نے جذبات میں آکر استعفیٰ دیا‘ امید ہے کہ وہ استعفیٰ واپس لے لیں گے: فواد چوہدری کا دعویٰ

ندیم افضل چن نے استعفیٰ کیوں دیا، اب وہ کونسا قدم اُٹھانے والے ہیں؟وفاقی وزیر فواد چوہدری کے دعویٰ نے تحریک انصاف کو بُری طرح ہلا کر رکھ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔اسی پر ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ندیم افضل چن نے جذبات میں آکر استعفیٰ دیا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے ندیم افضل چن بہترین سیاستدان ہیں لیکن انہوں نے جذبات میں استعفیٰ دیا،امید ہے کہ وہ استعفیٰ واپس لے لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ندیم افضل چن سیدھے سادھے انسان ہیں۔وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے والوں کو کوئی شکوہ نہیں۔ہماری حکومت کے بہت سارے مسائل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو اجتماعی طور پر کہا تھا کہ جب متفقہ فیصلہ ہو جاتا ہے تو پھر تنقید نہ کیا کریں۔ دوسری جانب ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے کی وجوہات بھی سامنے آئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی مسلسل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث رہے، انہوں نے گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے وارننگ دیے جانے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو وارننگ دی تھی کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، جبکہ یہ پیغام بھی دیا تھا کہ جو وزیر حکومت کو خیرباد کہنا چاہے وہ جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں