پاکستان

PDM کا بیانیہ دراصل حکومت کےخلاف نہیں بلکہ،اعجازشاہ بھی بول پڑے

وزیرِانسدادِمنشیات کاکہنا ہےکہ ہمارےمعاشرے میں مسائل تب شروع ہوئےجب ہم نےاپنی اقدار بھلائیں

وزیرِانسدادِ منشیات اعجازشاہ اپوزیشن جماعتوں کےاتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کوہدفِ تنقید بناتےہوئےکہتےہیں کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ریاست کے خلاف ہے۔ لاہورمیں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے وزیرِانسدادِ منشیات اعجاز شاہ کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم کمزورہوئی ہے،ان ہاؤس تبدیلی سیاسی عمل ہے۔ انہوں نے نون لیگ کو اپنے طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے لاہور میں ایم این ایز اور ایم پی ایز ہونے کے باجود ان کا جلسہ فلاپ ہوا۔

وزیرِ انسدادِ منشیات کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں کوئی ذہنی بیمار ہو تو اسے مولوی کے پاس دم کرانے لے جاتے ہیں، جب ایک معاشرے میں 50 فیصد افراد ذہنی بیمار ہوں تو اس معاشرے کا کیا بنے گا؟ انہوں نے کہا کہ منشیات وہ لوگ لینے لگتے ہیں جو معاشرے سے مطمئن نہ ہوں، کوئی گرل فرینڈ سےشادی نہ ہونے کے دکھ میں منشیات کی راہ پر لگ جاتا ہے۔

وزیرِ انسدادِ منشیات اعجاز شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مسائل تب شروع ہوئے جب ہم نے اپنی اقدار بھلائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امیر والدین کے بچے اس لیے منشیات لینے لگتے ہیں کہ ان کے پاس اور کوئی مسائل نہیں ہوتے، وہ واٹ نیکسٹ کے چکر میں منشیات کی راہ پر لگ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں