پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سینٹ انتخابات،ممبران اسمبلی کو خریدنے کے لئے بولیاں لگانے کا موسم آگیا،اہم شخصیت نے ملک کے کس شہر میں پڑاؤ ڈال لیا؟ بریکنگ نیوز

ایک اہم ترین سرکاری شخصیت نے 4 دن سے لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں‘جتنے مرضی ایم پی اے لاؤ پیسوں کی پرواہ نہ کرو

سینٹ انتخابات سے قبل ممبران اسمبلی کو خریدنے کے لئے بولیاں لگانے کا موسم آگیا،اہم شخصیت نے ملک کے کس شہر میں پڑاؤ ڈال لیا آج کی بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے ایک اہم ترین سرکاری شخصیت سے 4 دن سے لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور وہ کہہ رہا ہے کہ جتنے مرضی ایم پی اے لا پیسوں کی پرواہ نہ کرو انہیں بولو کتنے پیسے لینے ہیں، یہ انکشاف سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر وہ بلکل نارمل سے گھر کے ہیں اور 2، 4 این جی اوز سے پیسے بناتے ہیں لیکن آج کل وہ بہت اہم بندے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کے خفیہ ادارے بہت اہم ترین رول ادا کر رہے ہیں میرے خیال میں ان کو پتا ہوگا کہ اسلام آباد سے کونسی شخصیت آئی ہے وہ لندن بھی گئی تھی اور وہ کس کس سے رابطے کر رہا ہے، جب کہ وہ شخصیت یہ بھی کہہ رہی ہے کہ پیسوں کی کوئی حد نہیں ہے بس بندے لائیں۔

دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والوں نے پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے لابنگ شروع کردی، ٹکٹ لینے والوں میں بابر اعوان، شہزاد اکبر، فردوس عاشق اعوان، عبدالحفیظ شیخ،عبدالرزاق داد ودیگر شامل ہیں، ریٹائر ہونے والے سینیٹرز بھی ٹکٹ کیلئے دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن قریب آنے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ لینے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف میں ٹکٹ کے حصول کیلئے لابنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں