پاکستانفیچرڈ پوسٹ

20 جنوری کے بعد کیا بڑا ہونے جا رہا ہے؟ شاہد خاقان عباسی کی امریکا سے واپسی پر نوازشریف سے ملاقات میں کیا طے پایا؟ صحافی معظم فخر نے سب بتا دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا میں جہاں اپنے اہل خانہ کی عیادت کی وہاں انہوں نے امریکی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی

20 جنوری کے بعد کیا بڑا ہونے جا رہا ہے؟ شاہد خاقان عباسی کی امریکا سے واپسی پر نوازشریف سے ملاقات میں کیا طے پایا؟ صحافی معظم فخر نے سب بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار معظم فخر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا میں اپنے قیام کے دوران جہاں اپنے اہل خانہ کی عیادت کی وہاں انہوں نے امریکی انتظامیہ میں شامل سب سے اہم اور بااثر شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ معظم فخر نے اپنی گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کے حوالے سے وطن واپسی پر لندن میں مختصر قیام کے دوران نواز شریف کو تفصیلات بھی پیش کیں جس کے بعد اب یہ امکان زور پکڑ گیا ہے کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کا علمبردار امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل کے حوالے سے سرگرم ہو چکے ہیں جن کے نتائج ماہ رواں میں 20 جنوری کے بعد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے کیونکہ 20 جنوری کو نو منتخب صدر جوبائیڈن جن کا جکاؤ ہمیشہ سے جمہوری عمل کو پھیلتے پھولتے دیکھنے پر مرکوز رہتا ہے وہ حلف اٹھائیں گے جس کے بعد پاکستان کا سیاسی منظر نامہ بھی تبدیل ہونا شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں