پاکستان

پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر تنقید،وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے گھٹنے ٹیک دئیے،عدالت کے جھٹکے پر پی ٹی آئی کے وزیر آؤٹ

عدالت نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو پیشی سے استثنیٰ دیدیا جبکہ شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کودوبارہ نوٹس جاری کردیئے

پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر تنقید،وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے گھٹنے ٹیک دئیے،عدالت کے جھٹکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر آؤٹ ہو گئے۔

ذرائع مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پشاور ہائیکورٹ میں معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ اپنے بیان پرنادم ہیں۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان کے لیے عدالتوں کا احترام سب سے اہم ہے، اپنے بیان پرنادم ہیں۔ عدالت نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو پیشی سے استثنی دے دیا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کودوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے فیصلے کے بعد خصوصی عدالت کے جج کیخلاف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیرفروغ نسیم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس کیس میں وزیر اعظم کا کوئی کردار نہیں تھا اور اپنے بیان پرنادم ہیں۔

متعلقہ خبریں