پاکستان

براڈ شیٹ کیس کا معاملہ،وزیراعظم عمران خان نے اپنے ترجمانوں کو بڑا ٹاسک دیدیا‘ مسلم لیگ ن تشویش کا شکار

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نے اپوزیشن کے تمام کرتوت بے نقاب کردیئے ہیں۔

براڈ شیٹ کیس کا معاملہ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ترجمان کو بڑا ٹاسک دے دیا ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن تشویش کا شکار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میں پارٹی ترجمانوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مہنگائی کی موازنہ شیٹ پر بحث کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ میں گیپ کی وجہ سے مہنگائی زیادہ ہوئی۔ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی ویلیو کم ہوئی۔ روپیہ ڈالر کے مقابلہ میں ڈی ویلیو ہونے کی وجہ سے اشیائے خورونوش مہنگی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو جلد کنٹرول کرلیں گے۔ رواں سال چینی کی بروقت امپورٹ کریں گے۔ شوگر ملز کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان کورونا سے بہتر انداز میں نکلا ہے۔ امریکہ سمیت دیگر ممالک کورونا سے نہیں نکل پا رہے۔

فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے براڈ شیٹ پر ترجمانوں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے براڈ شیٹ کے دوران لگنے والے الزامات پر بھی بات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاناما کے بعد براڈ شیٹ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے۔ براڈ شیٹ کیس ہمارے موقف کا واضع ثبوت ہے۔ ترجمانون کے اجلاس میں شہزاد اکبر اور بابر اعوان پر اپوزیشن کی تنقید کا بھی ذکر ہوا۔ دو وزرا پر براڈ شیٹ الزامات کی نشاندہی بھی کی گئی۔ وزیرنے کہا کہ اپوزیشن دونوں کابینہ ارکان کا تعلق بھی براڈ شیٹ سے جوڑ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں