پاکستان

ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ پی ٹی آئی سرکار کے ہوش اُڑا دینے والے حقائق منظرعام پر

ملک میں تیل کی پیداوار میں 6 اور گیس پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد یومیہ تیل پیداوار 76 ہزار بیرل کی سطح پر آگئی

ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں کمی ہوئی یا اضافہ؟پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سرکار کے ہوش اُڑا دینے والے حقائق منظرعام پرآگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم انفارمیشن سروس کے مطابق ملک میں تیل کی پیداوار میں 6 اور گیس پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد یومیہ تیل پیداوار 76 ہزار بیرل جب کہ گیس کی پیداوار 3400 ملین مکعب فٹ کی سطح پر آگئی ہے۔ پی پی آئی ایس کے مطابق کندھ کوٹ اور قادر پور گیس فیلڈ سے پیداوار کم ہوئی ہے جب کہ تین نئی گیس فیلڈز سے پیداوار صرف 19 ملین مکعب فٹ بڑھی۔

متعلقہ خبریں