پاکستان

اگر کسی نے آزاد کشمیر انتخابات میں یہ کام کرنے کی کوشش کی تو وہ مودی کا ایجنٹ ہوگا‘ مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے خبردار کر دیا

کشمیرمیں تنازع پیداہواتو فائدہ بھارت کوہوگا،خداکیلئے پاکستان کے مستقبل سے نہ کھیلیں،ن لیگ نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو وہ مودی کا ایجنٹ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ کسی نے آزادکشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو وہ مودی کاایجنٹ ہوگا،کشمیرمیں تنازع پیداہواتو فائدہ بھارت کوہوگا،خداکیلئے پاکستان کے مستقبل سے نہ کھیلیں،ن لیگ نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی،عام الیکشن میں کسی نے دھاندلی کی کوشش کی تو ان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے،گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کررہے ہیں،گلگت بلتستان میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کی تشکیل ووٹ کی طاقت سے ہوئی،پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،گلگت بلتستان سی پیک کے حوالے سے سٹرٹیجک اہمیت رکھتا ہے،گلگت بلتستان میں الیکشن افسروں کو ریٹرننگ افسروں کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ لیگی رہنما نے کہاکہ وزیراعظم نے قومی یکجہتی کی دھجیاں اڑائیں،72 برسوں سے ووٹ کی عزت کیساتھ ڈرامہ کیا جارہا ہے،چیف الیکشن کمشنر کو بے بسی پر مستعفی ہونے کا مشورہ دیا،گلگت بلتستان کے عوام نے دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی کو شکست دی،گلگت بلتستان کے ہر الیکشن میں وفاقی حکومت کے کامیاب ہونے دلیل دی جاتی ہے،ن لیگ کے دور میں 2015 میں ہمیں 16 نشستیں ملیں،بدترین دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی کو صرف 8 نشستیں ملیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ جس ملک میں ووٹ کی عزت نہیں اس کی سالمیت خطرے میں ہوتی ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہیں تھی، پنجاب میں امیدواروں کو زبردستی پی ٹی آئی میں شامل کرکے دھاندلی کی گئی یہ عوام کے ووٹ کی پامالی ہے۔

متعلقہ خبریں