پاکستان

فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت‘ مریم نواز کا شدید ردعمل، حکومتی جماعت بوکھلا گئی

صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والا اب کہتا ہے کہ واردات اس نے نہیں، اس کے ایجنٹوں نے کی: نائب صدر مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت پر ردعمل میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے جرم مان لیا ہے جس کے بعد حکومتی جماعت بوکھلا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہنا ہے کہ صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والا اب کہتا ہے کہ واردات اس نے نہیں، اس کے ایجنٹوں نے کی۔ ان کا کہنا ہے کہ 19 جنوری کو حساب مانگنے آرہے ہیں،7 سال سے کھٹائی میں پڑی واردات کا فیصلہ ہوگیا،اب تحریری فیصلہ باقی ہے۔ خیال رہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں اعتراف کیا گیا ہیکہ امریکا سے فارن فنڈنگ ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیا ہے کہ امریکا میں فنڈ اکٹھا کرنے والے ایجنٹس کو عمران خان کی واضح ہدایت تھی کہ صرف ان ذرائع سے فنڈنگ حاصل کریں جو ممنوعہ نہ ہوں، اگر کوئی ایجنٹ ہدایت کے برعکس رقم جمع کرے اور تفصیل بھی پارٹی کو نہ دے تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی نہیں۔

متعلقہ خبریں