پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج کی اجازت کیوں دی گئی؟ کیا کوئی ڈیل ہوئی؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سچ سامنے لا کر قومی سیاست میں طوفان برپا کر دیا

پی ڈی ایم کے احتجاج کے سامنے رکاوٹ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اجازت دینے کا مطلب کھلی چھوٹ دینا نہیں

اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج کی اجازت کیوں دی گئی؟ کیا کوئی ڈیل ہوئی؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سچ سامنے لا کر قومی سیاست میں طوفان برپا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں ہمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی قیادت سے ڈر نہیں،کوئی ڈیل نہیں ہے،کوئی ڈھیل نہیں ہے،جیسا کریں گے ویسا بھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرلوگوں نے مسئلے اٹھائے تو پھر سارے مسئلے اٹھیں گے، یہ پاناما میں کوئی جواب نہیں دے سکے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج کے سامنے رکاوٹ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اجازت دینے کا مطلب کھلی چھوٹ دینا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک پر رحم کریں، امن و امان خراب کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button