پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے‘ کن کن سیکٹر کو سپلائی معطل رہے گی؟اہم اعلان بھی سامنے آگیا

پنجاب میں صنعتوں کو شام 5 بجے گیس سپلائی بند کردی جائیگی، صنعتوں کو گیس کی فراہمی 16 جنوری شام 5 بجے تک معطل رہے گی

پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے اور کن کن سیکٹر کو سپلائی معطل رہے گی؟اس حوالہ سے بھی اہم اعلان بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سردی شدید ہوتے ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل)میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے بعدایس این جی پی ایل نے پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں صنعتوں کو شام 5 بجے گیس سپلائی بند کردی جائیگی، صنعتوں کو گیس کی فراہمی 16 جنوری شام 5 بجے تک معطل رہے گی،گیس سپلائی بند کرنے کے فیصلے کا اطلاق برآمدی صنعتوں پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے گیس کا پریشر انتہائی کم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button