پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آپ کو تبدیلی پسند آئی، دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا‘ صحافی حامد میر اور سلیم صافی نے عمران خان کا سچ بے نقاب کر دیا

آپ کو تبدیلی پسند آئی؟……پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کرایا جا رہا ہے جو اس ذلالت پر افسوس کرے وہ ملک دشمن قرار پاتا ہے

سینئر صحافی حامد میر اور سینئر صحافی سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان کا سچ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی، دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کی قومی ائیر لائن کے طیارے کو کو ملائیشیا میں تحویل میں لے لیا گیا جس پر سینئر صحافی حامد میر نے رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کبھی برطانیہ میں پاکستان کے بنک میں موجود پاکستانیوں کی رقم براڈ شیٹ اپنے قبضے میں لے لیتی ہے کبھی ملائشیا میں پی آئی اے کے طیارے سے مسافروں کو اتار کر طیارہ تحویل میں لے لیا جاتا ہے پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کرایا جا رہا ہے جو اس ذلالت پر افسوس کرے وہ ملک دشمن قرار پاتا ہے۔ سلیم صافی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی؟۔۔جس قدر سونامی سرکارنیعالمی سطح پرپاکستان کورسوا کیا،ماضی کی کسی حکومت نینہیں کیا۔پاکستان کی اس حالت زار کا نہایت دکھ ہیلیکن ضمیرمطمئن ہے کہ دباو کے باوجوداس منحوس تبدیلی کوبرپاکرنیکی گناہ میں شریک جرم نہیں ہوا۔ واضح رہیکہ یہ واقعہ مہاتیر کیملائشیا میں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button