پاکستان

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر فارن فنڈنگ کیس چلایا گیا گی تو اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ کون کون نشانے پر آ جائے گا؟ صحافی نے بتا دیا

ن لیگ اور پی پی فارن فنڈنگ کیس چلا تو بہت سی باہر کی حکومتیں بھی زیر عتاب آ جائیں گی کیونکہ باہر لابنگ کی گئی اور پیسہ ملک سے باہر لگایا گیا

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر فارن فنڈنگ کیس چلایا گیا تو اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے اور کون کون نشانے پر آ جائے گا اس حوالہ سے سینئر صحافی نے سب بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی فارن فنڈنگ کیس چلا تو بہت سی باہر کی حکومتیں بھی زیر عتاب آ جائیں گی۔ انہوں کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس چلا رہا ہے،جس میں احتجاج بھی ہو رہے ہیں اور اسکروٹنی کمیٹی فیصلہ بھی سنا رہی ہے اور انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ ان دونوں جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔میرا خیال ہے کہ اگر ان کا فارن فنڈنگ کا کیس چلا تو بہت سی باہر کی حکومتیں بھی زیر عتاب آ جائیں گی۔کیونکہ انہوں نے باہر لابنگ کی ہے اور پیسہ ملک سے باہر لگایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button