پاکستان

مریم نوازقبرستان جا پہنچیں،کس کےلئےمغفرت کی دعا مانگی؟

احتساب عدالت لاہورسےواپسی پرن لیگ کی نائب صدرنےوالدہ،دادا، دادی اورچچاکی قبرپرحاضری دی

احتساب عدالت لاہورسےواپسی پرن لیگ کی نائب صدرمریم نوازنےوالدہ،دادا، دادی اورچچاکی قبرپرحاضری دی۔ مریم نواز نےقبروں پرپھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔ قبل ازیں نیب عدالت کےباہرمیڈیا سے گفتگوکےدوران مریم نوازنےکہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہبازکوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،شہبازشریف نےنوازشریف کوچھوڑا نہ مسلم لیگ ن کو۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوشہبازشریف سےخطرہ ہے، وہ انہیں اپنا متبادل سمجھتےہیں ۔ عمران خان کوجس سےخطرہ ہوتا ہےوہ اسےجیل میں ڈال دیتےہیں۔

مریم نوازنےکہا کہ عمران خان نالائق اورنااہل ہیں،شہبازشریف اورحمزہ کوکب تک سیاست اورانتخابی میدان سےباہررکھ سکتےہیں۔ دونوں باہربھی آئیں گےاورسیاست بھی کریں گے۔ انہوں نےکہ کہ الیکشن کمیشن کےباہراحتجاج میں بلاول بھٹوکی شرکت سےمتعلق علم نہیں۔ مریم نوازکا کہنا تھا کہ عمران خان اس سال اکیلےرہ جائیں گے۔ ابھی کچھ حواریوں کےاستعفےآئےہیں،ان کےمشیروں ،وزیروں کوسمجھ آنا شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button