پاکستان

ترکی کے میوزیم کے لئے تحفہ دینا غلط نہیں تھا کیونکہ اس تحفہ کی وجہ سے پاکستان کو اتنا فائدہ ہوگا کہ؟ شہبازشریف بڑا سچ سامنے لے آئے

آج کل ویسٹ مینجمنٹ کی خبریں آ رہی ہیں، جس کا ترکی کی فرم کو ٹھیکہ دیا گیا، کمپنی زیادہ کی ڈیمانڈ کر رہی تھی، میں نے کمپنی سے 107 ملین ڈالر کم کروائے

ترکی کے میوزیم کے لئے تحفہ دینا غلط نہیں تھا کیونکہ اس تحفہ کی وجہ سے پاکستان کو اتنا فائدہ ہوگا کہ؟ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف بڑا سچ سامنے لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے احتساب عدالت لاہور کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ 107 ملین ڈالر کم کرا کے استنبول عجائب گھر کو تحفہ دینا مہنگا نہیں ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف کیس کی سماعت جج جواد الحسن نے کی۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے عدالت کو اجازت لے کر بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹ نہیں آئی ہے، اس کا حکم فرما دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ویسٹ مینجمنٹ کی خبریں آ رہی ہیں، جس کا ترکی کی فرم کو ٹھیکہ دیا گیا، یہ کمپنی زیادہ کی ڈیمانڈ کر رہی تھی، میں نے کمپنی سے 107 ملین ڈالر کم کروائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button