پاکستان

ان دو ممالک نے ہمیں فنڈز دینے کی پیش کش کی تھی لیکن اب یہ ممالک کن پارٹیوں کو فنڈز دے رہے ہیں؟ عمران خان کا حیران کن دعویٰ

میں گارنٹی کرتا ہوں کہ ان دونوں نے باہر کے ملکوں سے پیسہ لیا ہے ہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی پارٹی ہیں جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی ہے

ان دو ممالک نے ہمیں فنڈز دینے کی پیش کش کی تھی لیکن اب یہ ممالک کن پارٹیوں کو فنڈز دے رہے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان کا حیران کن دعویٰ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس پر اپوزیشن کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سب کی فنڈنگ عوام کے سامنے رکھے، مجھے دو ملکوں نے فنڈنگ کی پیش کش کی تھی جو اب دونوں بڑی جماعتوں کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین میں 30 برسوں میں کروڑوں عوام کو غربت سے نکالا گیا جس کا جائزہ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ امریکا میں انتقال اقتدار کے حوالے سے اس لیے بات کرتا ہوں کہ وہاں ہر محکمہ کی بریفنگ دی جاتی ہے اور اس کے لیے پہلے سے تیاری کی جاتی ہے۔

پارلیمانی اور صدارتی نظام حکومت سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جاگیردارانہ نظام ہے جس کا مطلب ہے نام جمہوریت کا لیتے ہیں لیکن خاندان حکمران بن جاتے ہیں اور 25 سالہ نوجوان والدہ کی وصیت پر آجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائیوں کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف)میں کوئی اور نہیں اور شریف خاندان اور ان سب کے بچے باریاں لیتے ہیں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر اصل جدوجہد جمہوریت کی ہے اور ان دونوں خاندان پہلے کیا کیا تھا جبکہ حکومت میں آنے کے بعد کہاں پہنچے۔

فارن فنڈنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے اچھا کیا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ پر آگئے ہیں کیونکہ یہ دھاندلی کہتے تھے اور کہیں نہیں جارہے تھے تو ہم نے شروع میں سنجیدہ نہیں لیا کیونکہ فافین سمیت سب کہہ رہے تھے کہ انتخابات ٹھیک تھے وزیراعظم نے کہا کہ میں بڑا خوش ہوں اور الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ ہماری رپورٹ، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)اور مولانا فضل الرحمان کی شیٹ سامنے رکھیں جس سے دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہوگا کیونکہ ان کی فنڈنگ کوئی نہیں، یہ بڑے لوگوں کو پکڑتے ہیں اور حکومت میں آکر ان کو پیسے پورے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں گارنٹی کرتا ہوں کہ ان دونوں نے باہر کے ملکوں سے پیسہ لیا ہے ہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی پارٹی ہیں جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ میں سب جماعتیں سیاسی فنڈ ریزنگ کرتی ہیں، وہ ڈنرز کرتے ہیں اور ان کی پلیٹس کے اندر اتنا پیسہ ہوتا ہے اور اس طرح پیسے جمع کرتے ہیں، کیونکہ میرا تجربہ ہے اور یہاں لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کی تاریخ میں اگر کسی نے عوام سے سب سے زیادہ پیسہ جمع کیا ہے تو وہ میں نے کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے شوکت خانم کے لیے پیسہ اکٹھا کرنا شروع کیا اور اور پیسہ جمع کرنا سیکھا، آدھے سے زیادہ پیسہ بیرون ملک موجود ہمارے پاکستان دیتے تھے، ہماری بڑی طاقت پاکستانی باہر بیٹھی ہوئی ہے، ہم ڈنر کرتے تھے جہاں وہ آتے تھے اور ڈنر میں پیسہ اکٹھا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سب کچھ باقاعدہ آڈٹ کیا ہوا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ جب آپ دیکھیں گے تو 40 ہزار ہمارے نام ہوں گے جنہوں نے پیسے دیے ہوئے ہیں اور یہ وہ نام نہیں ہوں گے جو چینی والا، پاپڑ والا اور اب سندھ کے اندر ایک اور گیم نکل آئی ہے پنشن کے اوپر بہت بڑا گھپلا ہوا ہے، جعلی ناموں پر 2 ارب روپے پنشن میں چلے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button