پاکستان

بلاول بھٹو نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیدیا

ہم حکومت کو قانونی طریقے سے ہٹانا چاہتے ہیں، چاہے یہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہو یا عدلیہ کے ذریعے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا جس کے بعد نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول کا کہنا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو قانونی طریقے سے ہٹانا چاہتے ہیں، چاہے یہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہو یا عدلیہ کے ذریعے۔ انہوں نے کہ حکومت کو ہٹانے کا یہی حتمی طریقہ ہے اور ہم اس پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرکے یہ مطالبہ کرے گی کہ فارن فنڈنگ کیس کے نتائج جلد از جلد عوام کے سامنے لائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button