پاکستان

ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن‘ چوہدری شجاعت بلا مقابلہ صدر منتخب

مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی تنظیموں نے چوہدری شجاعت حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے

مسلم لیگ ق کے ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین ایک بار پھر مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی تنظیموں نے چوہدری شجاعت حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کے علاوہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بلامقابلہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے ہدایت کی ہیکہ صوبائی تنظیمیں ہر سطح پر مسلم لیگ ق کو فعال اور منظم کریں،ق لیگ کو منظم بناکر ہی پاکستان کا استحکام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہناہے کہ ملک میں اس وقت غریب آدمی کے حالات مایوس کن ہیں،حکومت کو مشورہ ہے کہ تمام بڑے منصوبے دو تین سال کے لیے معطل کردیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button