پاکستان

بزدار سرکار کے تمام دعوئے ناکام؛لاہور میں چھٹی کے دن بھی صفائی

لاہور میں چھٹی کے روز بھی صفائی آپریشن جاری رہا جس کے باعث شہر میں صفائی کی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر رہی تاہم چند ایک علاقوں میں کوڑا جمع ہے۔

شہر میں لاہور ویسٹ منیجمنٹ کا عملہ کچرا اٹھانے میں لگا ہوا ہے اور تین شفٹوں میں کچرا اٹھایا جارہا ہے۔ اتوار کی چھٹی کے باوجود ورکرز مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 31 ہزار ٹن کوڑا اٹھایاجاچکا ہے، شہر کو جلد ہی زیرو ویسٹ کردیں گے۔

لاہور میں مصری شاہ، شاد باغ، چائنہ اسکیم، سلامت پورہ ،کوآپ اسٹور، بانساں والا بازار، عزیز بھٹی ٹاؤن، شاہدرہ اور ملحقہ علاقوں کے مکین تاحال صفائی کے عملے کے منتظر ہیں۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ لاہور سے کوڑے کا 25 ہزار ٹن بیک لاگ اٹھایا گیا، صفائی آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button