پاکستان

” دو دن فرش پر سوتے رہے”۔۔۔ وطن واپس پہنچتے ہی مسافروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

کوالالمپور ائرپورٹ پر پھنشے پاکستانیوں کی 40 گھنٹے بعد وطن واپسی مکمل ہو گئی۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر پہنچتے ہی مسافروں نے پی آئی اے اور سفارتی عملے کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ قومی ائر لائن اور سفارتی عملے نے تعاون نہیں کیا اور ہمارے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 2 دن تک ائرپورٹ کے فرش پر سوتے رہے جبکہ ابھی تک ہمارا سامان بھی مکمل طور پر نہیں ملا۔

خیال رہے کہ لیز پر لیے گئے طیارے کا کرایہ نہ بھرنے پر پی آئی اے کا طیارہ جمعے کو کوالالمپور ائیر پورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button