پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سعودی عرب نے نوازشریف کو کتنی مدت کے لئے اپنا مہمان بنانے کی پیش کش کی؟ وزیراعظم عمران خان پر بجلیاں گرا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے

سعودی عرب نے نواز شریف کو زندگی بھر رہنے کی پیشکش کر دی ہے‘ فی الوقت یہ صورتحال ہے کہ نواز شریف بالکل بھی واپس نہیں آئیں گے

سعودی عرب نے نوازشریف کو کتنی مدت کے لئے اپنا مہمان بنانے کی پیش کش کی؟ وزیراعظم عمران خان پر بجلیاں گرا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ سعودی عرب نے نواز شریف کو زندگی بھر رہنے کی پیشکش کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت یہ صورتحال ہے کہ نواز شریف بالکل بھی واپس نہیں آئیں گے۔ بیشتر لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ سعودی عرب چلے جائیں گے اور وہ وہاں جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کو باقاعدہ پیشکش کی گئی ہے۔ میری ذاتی رائے تھوڑی مختلف ہے کیونکہ سعودی عرب میں وہ آرام سے نہیں رہ سکیں گے۔ پچھلی مرتبہ انہیں پالک گوشت پکوانے کے لیے لکڑیاں اکٹھی کرنے کے لیے بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہارون الرشید نے کہا کہ میرے خیال میں ان کے لیے محفوظ ترین جگہ لندن ہے جہاں ان کی سرپرستی کی جائے گی، جہاں ان کا سرمایہ آئے گا اور جہاں ان کے بچے موجود ہیں۔ نواز شریف نے لندن میں سرمایہ کاری ویزا اپلائی کیا ہوا ہے جس کیی ابھی تک کوئی تردید نہیں کی گئی۔ لیکن برطانوی حکومت یہ بھی دیکھتی ہے کہ کہیں عمران خان ناراض نہ ہو جائیں۔ جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف کہاں جائیں گے۔ ان کے پاکستان واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے، کل کو اگر صورتحال بدل جائے تو الگ بات ہے۔ میری رائے یہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button