پاکستانفیچرڈ پوسٹ

براڈشیٹ نے عمران خان اور نیب کے ساتھ ساتھ کس کس کو ٹوپی پہنائی؟ مسلم لیگ ن کے خلاف سازش بے نقاب‘ صحافی جاوید چوہدری کے انکشافات

براڈ شیٹ کیس بھی پاکستان کیلئے ایک سکینڈل بن گیا جس نے ن لیگ یا شریف فیملی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی حکومت کے متعلق سوالات کھڑے کر دیئے ہیں

سینئر صحافی جاوید چوہدری نے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈشیٹ نے عمران خان اور نیب کے ساتھ ساتھ کس کو ٹوپی پہنچائی اور مسلم لیگ ن کے خلاف سازش کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کیس بھی پاکستان کے لئے ایک اسکینڈل بن گیا جس نے ن لیگ یا شریف فیملی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی حکومت اور نیب کے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔ اس کیس میں بھی اربوں کا نقصان پاکستان کے قومی خزانے کو ہو چکا اور نجانے مزید کتنا نقصان ہوگا لیکن نہ کسی انکوائری کا حکم ہوا، نہ ہی اِس معاملہ میں دلچسپی لی جا رہی ہے کہ ذمہ داروں کو پکڑا جائے، انہیں سزا دی جائے۔

ایک طرف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اکاونٹ سے براڈ شیٹ کو اربوں کی ادائیگی کے لیے زبردستی پیسہ نکال لیا جاتا ہے تو دوسری طرف اسی بڑاڈ شیٹ سے پی ٹی آئی حکومت نواز شریف کے سنگاپور میں پڑے مبینہ ایک ارب ڈالرز کے حصول کے لئے بات چیت کرتی ہے اور اِس بات چیت سے متعلقہ دستاویزات میں یہ بھی سنگین الزام لگایا گیا کہ مبینہ طور پر پاکستان کے ایک اعلی افسر نے براڈ شیٹ سے نواز شریف کے مبینہ ایک ارب ڈالر ریکور کرنے کی صورت میں کمیشن مانگا۔ اس معاملہ پر بھی حکومت ابھی تک خاموش ہے۔ نہ کوئی انکوائری، نہ ہی کوئی تحقیقات۔ ہاں حکومت اور وزیراعظم کی طرف سے براڈ شیٹ کے معاملہ کو ن لیگ اور نواز شریف کو ٹارگٹ کرنے کے لئے ضرور استعمال کیا جارہا ہے۔ جوابا ن لیگ بھی اس معاملہ پر سیاست کر رہی ہے اور اسے حکومت کے خلاف ایک اسکینڈل بنا کر پیش کر رہی ہے۔ گویا زور سیاست پر ہے، ایک دوسرے پر الزام تراشی اور تو تو، میں میں کا گھٹیا کھیل کھیلا جا رہا ہے اور نقصان پاکستان کا ہو رہا ہے، جس کی کسی کو فکر نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button