پاکستان

سعودی شاہی خاندان سے ملاقاتوں کا شیڈول فائنل، نوازشریف نے بھی فیصلہ کن قدم اٹھالیا‘ بڑا بریک تھرو ہونے کا امکان

نواز شریف کا چند روز تک دورہ سعودی عرب کا فیصلہ، دو تین ہفتے وہاں پر قیام کریں گے اور ملاقاتیں بھی طے کر لی گئیں

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا سعودی شاہی خاندان سے ملاقاتوں کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے جس کے بعد انہوں نے بھی فیصلہ کن قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن کی جانب سے دورہ سعودی عرب کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، انکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب اگلے چند روز میں روانہ ہو جائیں گے، اس دورے کے دوران نواز شریف عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے، سعودی عرب میں نواز شریف کا قیام 2 سے 3 ہفتے کا ہوگا، اس دورے کے بعد وہ لندن واپس آجائیں گے تاہم اس دوران وہ سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button