پاکستان

"لٹیروں کو کھلی چھٹی دینے کا فیصلہ”غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی بنانے کی تیاری

لاہور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرادی گئی ہے۔

کھوج ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروادی ہے، جب کہ چیئرمین کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی منظوری کے بعد ایمنسٹی اسکیم جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں جمع کروادی گئی ہے، اور عدالت نے ایمنسٹی اسکیم کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے جائیں گے، جن سوسائٹیز کے مالکان موجود نہیں ان کو ایل ڈی اے تحفظ دے گا۔

ذرائع کے مطابق  لاہور ڈویژن میں منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 365 اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 576 ہے، 25 ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق اقدامات جاری ہیں، مجموعی طور پر لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور میں 1196 ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button