پاکستان

خواجہ آصف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے خواجہ آصف کو 4 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی  رہنما خواجہ محمد آصف کو لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور بتایا گیا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرنی ہیں۔خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب والے لکھ کردیں انہوں نے خواجہ آصف سے اب کیا تحقیقات کرنی ہیں۔

اس پر عدالت نے نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button