پاکستان

ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی براڈ شیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی

 پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کر دیا۔

جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آ چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ عظمت سعید کو سربراہ بنانے کا مقصد تمام ملبہ اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں پر گرانا ہے۔نیر بخاری کا کہنا تھا کہ شیخ عظمت سعید نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تحقیقاتی کمیٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتی ہے، براڈشیٹ انتہائی اہم معاملہ ہے، شفاف طریقے سے معاملے کی تحقیقات چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button