پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سنجیدہ اراکین اسمبلی آگے بڑھیں اور قدم اٹھائیں؟ فواد چوہدری نے اپوزیشن کو دانہ ڈال دیا‘ کون کون تیار؟بڑی خبر سامنے آگئی

اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لیا ہے، حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سنجیدہ اراکین اسمبلی آگے بڑھیں اور قدم اٹھائیں؟ فواد چوہدری نے اپوزیشن کو دانہ ڈال دیا‘ کون کون تیار؟بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لیا ہے، حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے، ایک وزیر اعلی کہہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں، الیکشن اصلاحات کا کہا جائے تو وہ اس پر تیار نہیں، ایک دن عدم اعتماد دوسرے دن لانگ مارچ اور تیسرے دن استعفے کی باتیں کی جاتی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے، (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، گورننس، الیکشن اور عدلیہ اصلاحات انتہائی اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button