پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کرپشن کے معاملات پر انصاف کیا گیا تو کتنے چیئرمین نیب جیل جائیں گے؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھلبلی مچا دی

اگر کرپشن کے معاملات پر انصاف ہوا تو قومی احتساب بیورو (نیب)کے کم از کم 3 چیئرمین تو کنفرم جیل میں جائیں گے

کرپشن کے معاملات پر انصاف کیا گیا تو کتنے چیئرمین نیب جیل جائیں گے؟ اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھلبلی مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا کہ کیا ان لوگوں سے سوال کرنے والا کوئی نہیں؟ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے تمام کاغذات عوام کے سامنے رکھیں، جس سے بڑے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے لیے معیار کچھ اور ہے جبکہ دوسرے کے لیے کچھ اور ہے، آٹے، چینی، ایل این جی میں اربوں روپے لوٹے گئے۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق جج کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ بنایا گیا ہے، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفر آباد میں ہو گا، اس روز ہم یومِ یکجہتی کشمیر مظفر آباد میں منائیں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button