پاکستان

مریم نواز اور بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن کی جیب پر ڈاکہ ڈال لیا‘ اب ان کے ساتھ کیا ہوگا؟ حافظ حسین احمد بول پڑے

مریم نے پی ڈی ایم کے فیصلوں پرمفادات کی آری چلا کر آر پار کردیا، مریم نے سینیٹ انتخابات کا فیصلہ کرکے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی نفی کردی

مریم نواز اور بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن کی جیب پر ڈاکہ ڈال لیا‘ اب ان کے ساتھ کیا ہوگا؟ جمعیت علماء اسلام کے ناراض کارکن حافظ حسین احمد بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں پرمفادات کی آری چلا کر آر پار کردیا، مریم نے سینیٹ انتخابات کا فیصلہ کرکے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی نفی کردی، بلاول بھٹو زرداری کے بعد مریم نواز کی بھی واپسی مولانا فضل الرحمان کے لیے پیغام ہے، ن لیگ نے بھی مولانا فضل الرحمان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، مولانا فضل الرحمان کی جیب میں بھی کچھ اپنوں کے استعفے تھے۔

دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پر غور شروع کردیا، مولانا محمد شیرانی نے کہا ہے کہ ہم جمعیت کے ارکان ہیں اور رہیں گے، مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے کا سوچ رہے ہیں، پی ڈی ایم کو ہم سے نہیں اپنے آپ سے نقصان پہنچے گا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں رکنیت سازی کے حوالے سے کسی دستور کو اپنایا نہیں گیا، الیکشن کمیشن نے دستور کا خیال رکھا نہ ہی جماعت کا نام دیکھا، کسی کی خواہش پر جمعیت علمائے پاکستان کے نام کو تبدیل کیا، الیکشن کمیشن نے ہربار خلاف ورزی کی اور جمعیت کے نام تبدیل ہوتے رہے، الیکشن کمیشن ہماری غلط فہمی کا ازالہ کرے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم جمعیت کے ارکان ہیں اور رہیں گے، ہماری جماعت کا نام جمعیت علما ئے اسلام پاکستان ہے، پارٹی جمعیت علمائیاسلام پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ تھی، لیکن 2008 میں جمعیت کی جو رجسٹریشن کی گئی اس میں ف لگا دیا گیا، 2013 میں مولانا فضل الرحمان نے کہا یہی اصل جماعت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button