پاکستان

"چراغ تلے اندھیرا”۔۔۔فراڈ پکڑنے والے ہی فراڈیئے بن گئے

وفاقی تحقیقاتی ادارے میں سب انسپکڑ کی سطح پر بھرتیوں میں  دھوکا دہی اور تحریری امتحانات میں ناجائز ذرائع استعمال کیے جانے کے میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف ائی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد نے تفصیلی تحقیقات کے بعد بھرتی ہونے والی راولپنڈی کی دو بہنوں سمیت 7 انڈر ٹرینی سب انسپکڑز کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور معاملے کی مزید جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔

کھوج ذرائع کے مطابق ایف ائی اے کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ایف ائی اے کو اوپن ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے سب انسپکڑ کی سطح پر بھرتیوں کے لیے تحریری امتحانات اور بھرتیوں کے  میں  امیدواروں کی جانب سے مبینہ ملی بھگت کر کے تحریری امتحانات میں ناجائز ذرائع کے استعمال کا علم ہوا۔ اس کے علاوہ فراڈ و دھوکا دہی کے ذریعے  ملازمتیں حاصل کرنے کے حوالے سے شکایات بھی موصول ہوئیں جس پر ڈائریکڑ جنرل ایف ائی اے واجد ضیا نے نوٹس لیا اور ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کو انکوائری کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button