پاکستان

"طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری”۔۔۔ پنجاب یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کو یکم فروری سے مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ 

انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی آن لائن اور فیس ٹو فیس دونوں طریقہ تدریس جاری رکھے گی۔پہلے اور دوسرے مرحلے میں طلبا و طالبات کو فیس ٹو فیس کلاس کی اجازت دی جائے گی۔

پہلے اور دوسرے مرحلے میں طلبا و طالبات کو فیس ٹو فیس کلاس کی اجازت دی جائے گی۔کورس مکمل کرنیوالے ایم فل، پی ایچ ڈی کے طالبعلم ہاسٹل میں رہائش کے اہل ہوں گے۔ جامعہ انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے والے طلبا اپنا کورس ورک 31 مارچ تک مکمل کریں گے، جبکہ یونیورسٹی کھولنے کا دوسرا مرحلہ یکم اپریل سے شروع ہو گا۔

انتظامیہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں یونیورسٹی تیسرے اور پانچویں سمسٹر کے لیے کھولی جائے گی جبکہ حالات بہتر ہونے پر تیسرے اور پانچویں سمسٹر کے طلبا کو یکم اپریل سے قبل بھی بلایا جاسکتا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے مسئلے سے دوچار دور دراز علاقوں کے طلبا کو ہاسٹل کی سہولت میسر رہے گی۔

جامعہ کے آن لائن طلبا کو میڈیکل، ہاسٹل، ٹرانسپورٹ، لائبریری اور اسپورٹس فیس معاف ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button