پاکستان

برطانوی ویزہ کے لئے صرف آن لائن درخواست ہی قبول ہوگی؛اہم اعلان

پاکستانی ہائی کمیشن نے یکم فروری سے برطانیہ کے لیے آن لائن ویزہ درخواستیں دینے کی ہدایت کی ہے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری سے برمنگھم، بریڈ فورڈ، گلاسکو اور مانچسٹر کے لیے مینول طور پر دی گئی ویزہ کی درخواستوں کو زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سمیت برمنگھم، بریڈ فورڈ، گلاسکو اور مانچسٹر کے قونصل جنرلز کے درمیان یہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ یکم فروری سے ویزے کے لیے صرف آن لائن درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button