پاکستان

عظمت سعیدخودکوکمیشن سےالگ کرلیں ورنہ؟مریم نوازکی دھاڑ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرکا کہنا ہےکہ جسٹس (ر) عظمت سعید کےلیےبہترہوگا وہ خود کو براڈ شیٹ کی تحقیقاتی کمیشن سے الگ کرلیں

لاہور میں کھوکھر پیلس کو مسمار کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کھوکھر برادران کو مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے،عمران خان خود کھوکھرپیلس کےخلاف آپریشن کومانیٹرکرتےرہے، ہم 4 سال سےظلم کوبرداشت کرتےآرہے ہیں، رہنماؤں نےظلم اورجبرکےباوجود وفاداریاں بدلنےسےانکارکردیا،جبرکےباوجود ہم سب متحد ہیں،قبضہ مافیا توخود حکومت ہے،الیکشن میں ڈاکا ڈالنےوالوں سےبڑا قبضہ مافیا کون ہے؟،حکومت کی کرپشن کےاسکینڈل سامنےآ رہےہیں، ایک دن توآئےگا جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔

نائب صدر(ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ون مین پارٹی ہے،یہ لوگ مسلم لیگ کوچھوڑکراپنی پارٹی پرتوجہ دیں، انہوں نےتمام ہتھکنڈے آزما لیےکچھ نہیں ہوا،اب ان کی باری ہے،حکومت کی امید دم توڑتی نظرآتی ہے،جب عمران خان کمزورہوں گےتوان کی پارٹی بھی ختم ہو جائےگی،اگرہم حکومت کو 5 سال دینا بھی چاہیں توحکومت خود تیارنہیں،حکومت اپنی حرکتوں سےہی 5 سال پورے نہیں کرے گی،لیکن ہم ان کو اتنی آسانی سےجانےنہیں دیں گے،ان کواپنی کارکردگی کا بوجھ اٹھا کرعوام کےسامنےجانا ہوگا۔

مریم نوازنےکہا کہ براڈ شیٹ کوفراڈ شیٹ ہی کہوں گی،یہ جس جال میں پھنسانےکی کوشش کرتےہیں وہ الٹ کران پرہی آ جاتا ہے،براڈشیٹ اسکینڈل کےفورا بعد عمران خان نےٹویٹ میں لاتعلقی کا اظہارکیا، وزیراعظم کوبراڈشیٹ پرجواب دہ ہونا ہوگا،حکومت نےملک کوبدنام کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی،ان کوگروی رکھنا ہیں توقومی املاک کےبجائےاپنےمحل رکھیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید سپریم کورٹ کےجج تک ٹھیک تھے،انہوں نےجےآئی ٹی کیلئےبطورجج واٹس ایپ کالز کیں،سب کوعلم ہےانہوں نےکس کس کوکالزکیں،عظمت سعید کےلیےبہترہوگا وہ خود کوکمیٹی سےالگ کریں،براڈشیٹ معاہدے کےوقت عظمت سعید نیب کےعہدے پرتھے،جو براڈ شیٹ میں شامل رہا ہےکیا وہ اپنےخلاف تحقیقات کرے گا،عظمت سعید نےذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پرافسران کوجےآئی ٹی میں شامل کیا،اورذاتی طورپراثراندازہوکرجےآئی ٹی بنائی،وٹس ایپ کال کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button