پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سینیٹ انتخابات میں شکست کا خوف، وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو نوازنے کا حکم جاری کر دیا‘ مگر کن کو نوازا جائے گا؟ تفصیل سامنے آگئی

کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،صوبائی حکومت ساتھ دے نہ دے، ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے

سینیٹ انتخابات میں شکست کا خوف کے بعد وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو نوازنے کا حکم جاری کر دیا‘ مگر کن کو نوازا جائے گا؟تمام تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں کراچی کے ارکان پارلیمنٹ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں تاخیر پر سوالات اٹھا دیئے،وزیراعظم نے کہاکہ پہلی دفعہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے، کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،صوبائی حکومت ساتھ دے نہ دے، ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button