پاکستان

عثمان بزدار کے دور میں پنجاب کے اندر جتنی کرپشن ہے اس سے پہلے کبھی نا تھی؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

عثمان بزدار نے عمران خان کو جا کر کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلنگ گروپ‘اگر ہم اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائیں تو وہ بلیک میلنگ نہیں ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور میں جتنی کرپشن پنجاب کے اندر اب ہو رہی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی اس حوالہ سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ داد سلیمانی نے کہا کہ ایک نااہل آدمی کو عمران خان نے اتنا بڑا صوبہ دے دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہو رہی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ خواجہ داد سلیمانی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار سے میری کوئی ناراضگی نہیں ہے، یہ عثمان بزدار کی چالاکی ہے۔ عثمان بزدار نے عمران خان کو جا کر کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلنگ گروپ پے۔ اگر ہم اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے ہم آواز اٹھائیں تو وہ بلیک میلنگ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک نا اہل شخص کو اتنا بڑا صوبہ دے دیا ہے۔اس سے زیادہ کیا ہو گا۔ کرپشن عروج پر ہے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ خواجہ دا سلیمانی نے کہا کہ میں دو مرتبہ پہلے بھی ایم پی اے رہ چکا ہوں، جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہوئی ہے اس سے پہلے کسی دور میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سپریمیسی آف پارلیمنٹ کا ایک گروپ ہے، سب کے یہی تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی کے اتحادیوں تک کے یہی تحفظات ہیں۔ ان کے اپنے وزیر، مشیر، پارلیمانی سیکرٹریز کو بھی یہی تحفظات ہیں۔ میں بات کر لیتا ہوں، باقی کوئی بات نہیں کرتے۔ میرا یہ ماننا ہے کہ ڈی جی خان کے تمام کام میرٹ پر ہونے چاہئیں۔ خواجہ داد نے کہا کہ عثمان بزدار اگر پسماندہ علاقہ سے ہے تو دو مرتبہ ان کا باپ بھی یہاں رہا ہے اس نے کیا ترقی کی ہے؟ 86 اور 97 میں عثمان بزدار کے والد اسی حلقے یں ایم پی اے تھے، ان کے دور میں کیا ترقی ہوئی ذرا یہ بھی بتا دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button