پاکستان

پی ڈی ایم کے آسمان سے زمین پر گرنے سے سب سے زیادہ نقصان کس پارٹی کا ہوگا؟ حیران کن تفصیل سامنے آنے کے بعد پتا چل گیا

پی ڈی ایم کے آسمان سے زمین پر آنے یا پھر اس کے غبارے ہوا نکالنے کا زیادہ نقصان کس کو ہوگا؟ سب سے زیادہ نقصان خود پیپلز پارٹی کو ہوگا

پی ڈی ایم کے آسمان سے زمین پر گرنے سے سب سے زیادہ نقصان کس پارٹی کا ہوگا؟ اس حوالے سے حیران کن تفصیل سامنے آنے کے بعد سب پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے آسمان سے زمین پر آنے یا پھر اس کے غبارے ہوا نکالنے کا زیادہ نقصان کس کو ہوگا؟ میرے نزدیک سب سے زیادہ نقصان خود پیپلز پارٹی کو ہوگا۔ اب تو بظاہر زرداری، سب پہ بھاری ہوگئے ہیں اور پی ڈی ایم کے ذریعے اپنا کام نکلوا کر زرداری اور بلاول کامیاب قرار پائے ہیں لیکن لگتا ہے کہ مارچ کے بعد سب سے زیادہ برا بھی ان کے ساتھ ہوگا۔

ایک تو عوام اور میڈیا کی نظروں میں سب سے زیادہ سبکی پیپلز پارٹی کی ہوگئی ہے۔ اس کے گناہوں کی فہرست میں اتحادیوں اور عوام کو دھوکہ دینے کے ایک اور گناہ کا اضافہ ہوجائے گا لیکن اس کے اس رویے کا یہ نتیجہ بھی نکل سکتا ہے کہ آگے جاکر پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی کے بغیر انتخابی اتحاد بن گیا تو پیپلز پارٹی کا سندھ سے بھی صفایا ہوجائے گا۔ اسی طرح مسلم لیگ(ن)کے پاس ووٹ ہوگا اور وہ پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ہے اس لئے مستقبل میں بھی اس سے ڈیل کرنے کی ضرورت محسوس کی جائے گی۔

مولانا اور قوم پرست جماعتوں کے پاس اسٹریٹ پاور ہے اور ریاست کے فالٹ لائنز میں کردار کی وجہ سے ان سے بھی بات بنانے کی کوشش کی جاسکتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس کیا ہوگا جس کی بنیاد پر اس سے بارگیننگ کی کوشش کی جائے؟ یوں مجھے لگتا ہے کہ وقتی طور پر سب پر بھاری ہوجانے والے زرداری منطقی نتیجے کے طور پر خود اپنی پارٹی کے لئے بھاری ثابت ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button