پاکستان

اختیارات کی جنگ، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور شہباز گل کے درمیان بھی محاذ آرائی شروع، وزیراعظم کی وارننگ

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد معاون خصوصی شہباز گل کی صحافیوں سے بات چیت پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز برہم ہو گئے

اختیارات کی جنگ، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور شہباز گل کے درمیان بھی محاذ آرائی شروع ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے دونوں کو وارننگ دے دی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد معاون خصوصی شہباز گل کی صحافیوں سے بات چیت پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز برہم ہو گئے، اور شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا شبلی فراز نے شہبازگل سے کہا کہ آپ صحافیوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، میں پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں۔ جس پر شہبازگل نے کہا کہ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہا ہوں۔ شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا کام ہے، آپ ایسا نہیں کر سکتے، آپ بھی میرے ساتھ پریس کانفرنس میں آجائیں۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا موقف ہے سینیٹ الیکشن شفاف ہونا چاہئیں، ہمارا جمہوری فرض ہے کہ براڈشیٹ کی تحقیقات کریں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سیقرض میں 3 کھرب کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button