پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مولانا فضل الرحمن کہاں کہاں سے فارن فنڈنگ لیتے رہے؟ اور انہیں کیا کرنا ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان نے کھل کر للکا ر دیا

مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،ہر کسی کو جواب دینا پڑے گا

مولانا فضل الرحمن کہاں کہاں سے فارن فنڈنگ لیتے رہے؟ اور انہیں اب کیا کرنا ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان نے کھل کر للکا ر کر پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماں کا اجلاس ہا، جس میں میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ اور محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر)عظمت سعید جسٹس(ر) عظمت سعید معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں، اور وہی براڈ شیٹ کی تحقیقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،ہر کسی کو جواب دینا پڑے گا، سیاست عبادت ہے، ظالموں اور چوروں کے ساتھ کھڑنے ہونے کا نام نہیں، سینٹ انتخابات میں بھی شفافیت یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button