پاکستان

دلہن بختاور بھٹو کی نئی تصویر سامنے آگئی

سوشل میڈیا پربختاوربھٹوکی مہندی ڈیزائن کرنےوالی خاتون کےساتھ ایک تصویروائرل ہو رہی ہے

بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدرآصف علی زرداری اورسابق وزیراعظم بینظیربھٹوکی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پربختاوربھٹوکی مہندی ڈیزائن کرنےوالی خاتون کےساتھ ایک تصویروائرل ہورہی ہے۔ اس تصویرکوشرمیلا فاروقی نےانسٹاگرام اسٹوری پرشیئرکیا تھا۔ وائرل ہونےوالی تصویرمیں بختاوربھٹوکےہاتھ پراجرک کےڈیزائن سےمشابہہ مہندی کی ڈیزائن کودیکھا جا سکتا ہے۔

bride bakhtawar

بختاوربھٹوتصویرمیں بےحد خوش دکھائی دے رہی ہیں،انہوں نےماسک بھی پہنا ہوا ہے۔ بختاوربھٹونےاپنی مہندی والےدن سندھی ثقافت کو یاد رکھا، اورہاتھوں پرمہندی سےاجرک والا ڈیزائن بنوایا۔ یاد رہےکہ بختاوربھٹو اورمحمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری اورولیمہ 30 جنوری کوہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button